Iamamat Course

امامت کورس کا تعارف


امامت کرناسنت انبیاءکرام علیہم الصلوۃوالسلام ہےاورہمارےپیارےنبی مکی مدنی مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اکثرامامت فرمائی،یہ ایک ایسامقدس شعبہ ہےجس کی ہرشخص دل سےقدرکرتاہے۔امیراہلسنت حضرت علامہ مولاناابوبلال محمدالیاس عطارقادری دامت برکاتہم العالیہ ارشادفرماتےہیں امامت اسلام کی بہترین خدمت اوررزق حلال کےحصول کاعظیم ذریعہ ہے،مگرلاپرواہی کےباعث مقتدیوں کی نمازوں کابوجھ معاذاللہ جہنم میں پہنچاسکتاہے۔لہذادعوت اسلامی کےتحت ملک وبیرون ملک کئی مقامات پر12ماہ اور5ماہ کامامت کورس کروایاجاتاہے۔الحمدللہ عزوجل عاشقان رسول کی صحبتوں سےمالامال امامت کورس آخرت کےلیےاس قدرنفع بخش ہے کہ اس میں جوکچھ سیکھنےکوملتاہےاس کی تفصیلات معلوم ہوجانےکےبعد شایددین کادردرکھنےوالاہرمسلمان یہ حسرت کرےگاکہ کاش مجھےبھی امامت کورس کرنےکی سعادت حاصل ہوجائے۔

امیراہلسنت حضرت علامہ مولاناابوبلال محمدالیاس عطارقادری دامت برکاتہم العالیہ

ارشادفرماتےہیں جوشخص امامت کرناچاہےاسےچاہئےکہ وہ امامت کورس ضرورکرےاگرچہ مدنی ہی کیوں نہ ہو کیونکہ امامت کورس میں بالخصوص امامت کےمسائل پرہی تربیت کی جاتی ہے۔

امامت کور س کی خصوصیات

بنیادی عقائد:توحیدورسالت،ایمان وکفر،فرشتےوجنات اورقبروحشرکےمتعلق اوردیگراسلامی عقائدپرتربیت کی جاتی ہے۔

 فقہ:وضووغسل،نمازکےفرائض،شرائط،واجبات،سنتیں،مفسدات،مکروہات،نمازکاعملی طریقہ اورامامت کےضروری مسائل یعنی امامت کی شرائط،نمازمیں قرات،بیرونِ نمازقرات کےمسائل،نمازمیں لقمہ دینےکےمسائل،اقتداکی شرائط ودیگرمسائل،اسی طرح پاکی ناپاکی کےمسائل،غسلِ میت،تجہیزوتکفین،نماز جنازہ،نمازعیدونمازجمعہ ونکاح پڑھانےکی تربیت ہوتی ہے،نیزروزہ کےمسائل واحکام،لوگوں سےچندہ لینےاورچندےکادرست استعمال کرنےکےاورمال وقف میں احتیاط کےمسائل شامل ہیں۔

تجوید وقرات:تجویدکےساتھ مدنی قاعدہ،قرآن کریم کی آخری20سورتیں،سورۃ ملک،اورخطبات رضویہ زبانی یادکروائےجاتےہیں اورقرآن کریم سیکھنےکےفضائل کےساتھ ساتھ سورۃ الملک،سورۃیٰسین اورپہلاوآخری پارہ حدربھی کروایاجاتاہےاورمدرسۃالمدینہ برائےبالغان میں قرآن پاک پڑھانےکاطریقہ بھی سکھایاجاتاہے۔

اخلاقیات:خوف خداعزوجل وعشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم،سچائی،نرمی،صبر،عاجزی،عفوودرگزر،اندازِگفتگو،غیبت کی تباہ کاریاں،حسن اخلاق،خوف ورجا اور دیگراخلاقی معاملات پرتربیت کی جاتی ہے۔اورمزیدیہ کہ امیراہلسنت حضرت علامہ مولاناابوبلال محمدالیاس عطارقادری دامت برکاتہم العالیہ کاپسندیدہ 12روزہ مدنی کورس بھی کروایاجاتاہے۔

تنظیمی تربیت:امیرقافلہ بننےپرتربیت کےساتھ ساتھ مدنی قافلہ تیارکرنےکاطریقہ،درس،بیان،علاقائی دورہ برائےنیکی کی دعوت،انفرادی کوشش کاانداز اورمدنی انعامات کاعملی طریقہ سکھایاجاتاہے،بیانات کی مضبوطی کےلیےہرجمعہ کوجدول کےمطابق بیانات کےمدنی مقابلےکراوائےجاتےہیں،نیزبالخصوص ذیلی حلقے کے12 مدنی کام سکھائےاوریادکروائےجاتےہیں۔اورمقامِ کورس کی قریبی مساجدمیں ان مدنی کاموں کاعملی طریقہ بھی کروایاجاتاہے،کردارمرشِدپرخصوصی بیانات کاسلسلہ ہوتاہے،امامت کورس کےدوران مختلف اوقات میں امتحانات کاسلسلہ بھی ہوتاہےاورتقریباًہرماہ عاشقانِ رسول کےساتھ مدنی قافلےمیں سفرکی سعادت بھی ملتی ہے۔ اختتامِ کورس پرسندبھی پیش کی جاتی ہےاورٹیسٹ مجلس کےٹیسٹ میں کامیابی کی صورت میں امامت بھی پیش کی جاتی ہے۔

الحمدللہ عزوجل امامت کورس کی برکت سےکئی افراداپنی نمازیں درست کرنےکےساتھ امام بن کررخصت ہوتےاورمعاشرہ میں عزت کامقام پاتےہیں۔لہذاجس کوموقع ملےاسےضرورامامت کورس کےذریعےعلم دین حاصل کرناچاہئے۔اللہ عزوجل کےپیارےنبی مکی مدنی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کاارشادعبرت بنیادہے بروزقیامت سب سے زیادہ حسرت اس کوہوگی جس کودنیامیں(دینی)علم حاصل کرنےکاموقع ملامگراس نےحاصل نہ کیااوراس شخص کوہوگی جس نےعلم حاصل کیااوراسےسن کردوسروں نےنفع تواٹھایامگراس نے (اپنےعلم پرعل کرتےہوئے)نفع نہ اٹھایا(الجامع الصغیر مع فیض القدیر،رقم الحدیث1058،ج1ص66طبعۃ دارالکتب،بیروت،)

Registration