فرمان امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ۔ ان شااللہ عزوجل
جامعۃ المدینہ کے طالب علم کے لئے اہم شرائط و ھدایات
- صحیح العقیدہ سنی ہو ۔اوردوران تعلیم دعوت اسلامی کا کوئی بھی مدنی کام کرنے کے لئے ذہنی طور پر تیار ہو ۔
- دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری ، انتظامی کابینہ اور مجلس جامعات المدینہ کی اطاعت و فرمانبرداری لازم ہے ۔
- سوال کرنے ، قرض مانگنے اور ناشائستہ حرکات کی عادت نہ ہو ۔
- جرائم پیشہ نہ ہو (مثلا کسی بھی قسسم کے جرم کے ارتکاب یا کسی بھی غیر قانونی کاروائی میں ملوث ہونے کی بناپر حکومت کو مطلوب نہ ہو).
- مجلس جامعات المدینہ کی طرف سے عطا کردہ مدنی پھولوں کی مکمل پابندی کرناہونگی ۔
-
جامعات المدینہ میں ہونے والے تربیتی اجتماعات میں طلبہ کی شرکت لازمی ہے ، نیز سرپرست اجتماعات میں طلبہ اپنے سرپرستوں کی شرکت یقینی بنانے کے پابند ہونگے ۔
- جو طالب علم بغیر اجازت جامعۃ المدینہ چھوڑ دے تو مجلس ذمہ دار نہ ہوگی ۔
- جو طالب علم بغیر اجازت جامعۃ المدینہ چھوڑدے تو اسے جامعۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ میں داخلہ مجلس جامعۃ المدینہ کی اجازت کے بغیر نہیں دیا جائے گا۔
- تین دن سے زیادہ کی رخصت ایک ہفتہ قبل جامعۃ المدینہ کے ناظم کے ذریعے رکن کابینہ / رکن مجلس سے منظور کرواناہوگی۔
-
مجلس جامعات المدینہ کی اجازت کے بغیر کسی مہمان کو جامعۃ المدینہ میں قیام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ نیز مقیم طالب علم کو بغیر اجازت کسی بھی دعوت یا محفل میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
-
طالب علم اپنی چیزوں کی حفاظت خود کرے، چیزیں کھوجانے یاچوری ہوجانے کی صورت میں مجلسں جامعات المدینہ ذمہ دار نہ ہوگی ۔
- جامعۃ المدینہ میں سالانہ حاضری ٪90 ہونا ضروری ہے ، بصورت دیگر مجلس اسے سالانہ امتحان سے روکنے کی مجاز ہوگی.
-
دوران وقفہ ناظم کی اجازت کے بغیر جامعۃ المدینہ سے باہر جانے کی اجازت نہ ہوگی۔(مقیم طلبہ کے لئے ہر مرتبہ باہر جانے کے لئے ناظم کی اجازت ضروری ہے).
-
مجلس جامعات المدینہ عند الضرورۃ کسی بھی شاخ میں تبادلہ یا فراغت کا حق رکھتی ہے اطاعت کرنا ہوگی ۔
-
داخلہ جامعۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ میں دیاجائے گا اطاعت کرنا ہوگی۔
-
طالب علم منشیات (پان ، سگریٹ ، بیڑی اور نسوار وغیرہ)ہرگز استعمال نہ کرتاہو ۔
-
تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے طور پر کوئی دوسری جابز مثلا امامت / مؤذن / ٹیوشن / دکانداری اختیار کرنے کے لئے مجلس جامعات المدینہ سے اجازت لینا ضروری ہےاور اس صورت میں دیگر سہولیات دینے کی مجلس پابند نہ ہوگی۔
-
مقیم طالب علم کو اس شہر میں صرف ان عزیزوں سے ملنے کی جازت ہوگی جن کے نام سرپرست /نگران نے تحریری طورپردیئے ہوں ۔
-
طلبہ کوجامعہ میں موبائل فون رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ شدید ضرورت کی صورت میں مجلس سے تحریری اجازت کے بعد ہی اجازت ہوگی اور اس صورت میں بھی سادہ موبائل(بغیر کیمرہ و میموری کارڈ ) کے استعمال کی اجازت ہوگی ۔ یاد رہے کہ تعلیمی اوقات اور تعلیمی حلقوں میں موبائل کے استعمال کی ہرگز اجازت نہ ہوگی ۔ خلاف ورزی کرنے والے کی اجازت منسوخ کی جاسکتی ہے ۔
داخلہ منسوخی
-
کسی بھی قسم کی غیرشرعی ، غیر اخلاقی ، غیر تنظیمی حرکت اورجامعۃ المدینہ کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی صورت میں طالب علم کو جامعۃ المدینہ سے فارغ کیا جاسکتاہے ۔
-
جامعۃ المدینہ سے بغیر اجازت ماہانہ وقتا وفوقتا یا مسلسل تین غیر حاضریاں ہونے کی صورت میں داخلہ منسوخ ہوسکتاہے ۔
-
جامعۃ المدینہ نیز دعوت اسلامی کی املاک کو نقصان پہنچانے کی صورت میں داخلہ منسوخ کیا جاسکتاہے ۔
-
دوران تعلیم جامعہ کے مدنی عملہ سے بد اخلاقی کوئی غیر قانونی و غیر شرعی حرکت کرنے پا بد مذہبوں وغیرہ سے تعلق رکھنے نیز جامعۃ المدینہ میں قومیت و لسانیت کی فضا پیدا کرنے والےکو مجلس جامعۃ المدینہ فارغ کرسکتی ہے
اگر آپ ان تمام شرائط سے اتفاق رکھتے ہیں تو داخلہ فارم فل کرنے کے لئے "Agree" پہ کل کیجئے
+92311-1753826 مزید معلومات کےلئے اس نمبر پر رابطہ کریں
فرمان امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ۔ ان شااللہ عزوجل
طالبہ کے لئے ہدایات وشرائط
فرمانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم: ’’ نِيَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَير مِنْ عَمَلِہِ یعنی مسلمان کی نيت اس کے عمل سے بہترہے۔'' (المعجم الکبير للطبرانی، الحديث: ۵۹۴۲، ج۶، ص۱۸۵) بغیر اچھی نیت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا ,جتنی اچھی نیتیں زیادہ، اتنا ثواب بھی زیادہ۔
- شریعت مطہرہ کی پابند اور سنی صحیح العقیدہ ہو۔
- مسلکِ اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن کی پاسدارہو۔
اعلیٰ حضرت رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کا مسلک وہی ہے جو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور سلف صالحین عظام رحمہم اللہ تعالیٰ کا مسلک تھا، یعنی اللہ عزوجل کو ایک مان کر اسی کی بندگی اور حبیب خدا صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو اس کا بھیجا ہوا سچا اور آخری رسول ماننا، نیز اللہ عزوجل اور اس کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی محبت و عظمت کی مکمل پاسداری کرنا، ضروریاتِ دین میں سے کسی کا انکار نہ کرنا نیز اللہ عزوجل و رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم و صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کی توہین و تنقیص سے مکمل دور اور گستاخوں سے دورو نفور رہنا وغیرہ وغیرہ۔
- دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ ،انتظامی کابینات ،مجلس جامعۃ المدینہ للبنات کی شریعتِ مطہرہ کے دائرہ میں رہ کراطاعت و فرمانبرداری لازم ہے۔
- دوران تعلیم دعوت اسلامی کا کوئی بھی مدنی کام کرنے کے لئے ذہنی طور پر تیار ہو۔
- سوال کرنے، قرض مانگنے، لڑائی جھگڑے وغیرہ ناشائستہ حرکات کی عادت نہ ہو۔
- طالبہ اگر بغیر اجازت جامعۃ المدینہ چھوڑ دے یا کوئی بھی غیر قانونی حرکت کرے تو مجلس ذمہ دار نہ ہو گی۔
- جو طالبہ بغیر اجازت جامعۃ المدینہ چھوڑ دے تو اسے جامعۃ المدینہ للبنات کی کسی بھی شاخ میں داخلہ مجلس جامعات المدینہ کی اجازت کے بغیر نہیں دیا جائے گا۔
- تین دن سے زیادہ کی رخصت ایک ہفتہ قبل جامعۃ المدینہ للبنات کی ناظمہ کے ذریعے رکن کابینہ جامعۃ المدینہ للبنات سے منظور کروانا ہو گی۔
- جو محرم طالبہ کو جامعۃ المدینہ میں چھوڑنے یا واپس لانے کی ترکیب بنائیں ان کے نام شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی جامعۃ المدینہ للبنات میں جمع کروانی ہو گی۔
- طالبہ اپنی چیزوں کی حفاظت خود کرے، چیزیں کھو جانے یا چوری ہو جانے کی صورت میں مجلس جامعۃ المدینہ للبنات جوابدہ نہیں ہو گی۔
- جامعۃ المدینہ للبنات میں سالانہ حاضری 80% ہونا ضروری ہے، بصورت دیگر سالانہ امتحان میں شرکت سے روکا جا سکتا ہے۔
- جامعۃ المدینہ للبنات کی طرف سے منعقد کردہ تمام امتحانات وتربیتی اجتماعات میں شرکت کرنا لازمی ہے، بغیر اطلاع غیر حاضری کی صورت میں تادیبی کاروائی کی جا سکتی ہے۔
- طالبہ جامعۃ المدینہ کے یونیفارم کی پابندی کرے گی۔
- مجلس جامعۃ المدینہ للبنات عند الضرورۃ کسی بھی شاخ میں تبادلہ یا فراغت کا حق رکھتی ہے، اطاعت کرنا ہو گی۔
- طالبہ کو جامعہ المدینہ لانے یا واپس لیجانے کی ذمہ داری سر پرست کی ہو گی مجلس اس کی ذمہ دار نہ ہو گی۔
- کسی بھی قسم کی غیر شرعی، غیر اخلاقی، غیر تنظیمی حرکت،مجلس جامعۃ المدینہ کے قواعد کی خلاف ورزی کی صورت میں طالبہ کو جامعۃ المدینہ سے فارغ کیا جا سکتا ہے۔
- جامعۃ المدینہ للبنات سے بغیر اجازت ماہانہ وقتاً فوقتاً یا مسلسل تین (۳)غیر حاضریاں ہونے کی صورت میں داخلہ منسوخ ہو سکتا ہے۔
- جامعۃ المدینہ للبنات نیز دعوت اسلامی کی املاک کو نقصان پہنچانے کی صورت میں داخلہ منسوخ کیا جا سکتا ہے۔
- دوران تعلیم جامعہ المدینہ کے مدنی عملہ سے بد اخلاقی، کوئی غیر قانونی وغیر شرعی حرکت کرنے یا بدمذہبوں وغیرہ سے تعلق رکھنے نیز جامعۃ المدینہ للبنات میں قومیت ولسانیت کی فضا پیدا کرنے والی کو مجلس جامعۃ المدینہ للبنات فارغ کر سکتی ہے۔
اگر آپ ان تمام شرائط سے اتفاق رکھتے ہیں تو داخلہ فارم فل کرنے کے لئے "Agree" پہ کل کیجئے
+92317-4000052 مزید معلومات کےلئے اس نمبر پر رابطہ کریں